علم خود شناسی اور خدا شناسی کا ذریعہ ہے،راجہ سجاد ایڈووکیٹ

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل و چیف آرگنائزر آزادجموں وکشمیر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا کہ علم خود شناسی اور خدا شناسی کا ذریعہ ہے۔ تربیت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے معاشرہ بد امنی کا شکار ہے۔ جاوید اقبال پبلک سکول نے مختصر وقت میں معیاری تعلیم کو یقینی بنایا۔

یونین کونسل میں ٹیکنکل تعلیم کا واحد ادارہ قائم کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ جاوید اقبال پبلک سکول فتح مار پریم کوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت علاقہ کی نامور شخصیت، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری افسر سجاد نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد راجہ ناصر لطیف ایڈووکیٹ، سابق امیدواران لوکل کونسل چوہدری سجاد حمید، راجہ لیاقت اشرف، مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے رکن چوہدری فرید، چوہدری منیر شاید، چوہدری یوسف شاد، راجہ رخسار احمد جرنسلٹ پرنسپل ادارہ مس نائلہ ہارون، مقدس کلیم، سدرہ ہارون، مس بشری چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ممبر لوکل کونسل پریم کوٹ چوہدری ارشد دیدناوی،راجہ جنید نسیم، چوہدری نادر علی، چوہدری راشد رشید، حاجی افسر دین، چوہدری افسر دین،چوہدری یونس چوہدری شعیب،راجہ ضیائاحمد، راجہ اظہر اورنگزیب،،راجہ نزاکت اشرف، چوہدری خالد،،راجہ میرافضل صاحب راجہ ہارون خان، راجہ کلیم خان راجہ ساجد خان، راجہ خالد، راجہ رمضان خان، چوہدری صغیر شمس،چوہدری عابد، چوہدری عبدالرزاق، راجہ وقاص اقبال اور دیگر بھی موجود تھے اس کے علاوہ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کے سنجیدہ طبقات ہر قسم کے تعصبات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ عصبیت جہالت کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذہبی اور معاشرتی روایات و اقدار ختم ہو رہی ہیں ان کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ادب، احترام، برداشت اور فراخ دلی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انسان مر جاتا ہے لیکن اس کا اخلاق و کردار زندہ رہتا ہے۔

راجہ سجاد خان نے کہا کہ جاوید اقبال پبلک سکول نے نہ صرف اس علاقہ میں تعلیمی سہولت میسر کی بلکہ معیاری تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کار گردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلا سکول ہے جس نے اس دور دراز علاقہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کا آغاز کیا اور آج 50 سے زائد طالب علم چھ ماہ کا کورس مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا سکول کی انتظامیہ، پرنسپل اور سٹاف کو جاتا ہے۔ مقررین نے جاوید اقبال پںلک سکول کو شاندار تعلیمی کارکردگی دیکھانے اور کمپیوٹر کورس شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ بچوں نے ٹیبلو، تقریریں اور ملی نغمے پیش کیے۔ اس موقع پر سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے