اٹلی، آتش فشاں ماونٹ ایٹنا پھر لاوا اگلنے لگا

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)اٹلی میں آتش فشاں ماونٹ ایٹنا نے پھر لاوا اگلنا شروع کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مائونٹ ایٹنا کے جنوبی حصے سے لاوا اور راکھ نکلنا شروع ہو گئی ہے، لاوا نکلنے کا سلسلہ 3 ہزار 3 سو 57 میٹر یعنی 11 ہزار 14 فٹ بلندی پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے سرکاری ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس نے لاوا نکلنے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی مانٹ ایٹنا نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا اگلا تھا۔

متعلقہ عنوان :