سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگا

جمعہ 4 اپریل 2025 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سرگودھا میں سیف سٹی پروجیکٹ یقینا جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹریفک سگنلز کی تنصیب بھی وقت کا تقاضا ہے اور اس کے علاوہ خیام سینما اوور ہیڈ برج کو نہر لوئر جہلم پل تک توسیع دے کر شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ناصر محمود سہگل کا کہنا ہے کہ کینچی موڑ اور ہیڈ بریج کی تعمیر خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں چنگچی رکشاؤں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام جو خراب ہوتا ہے اس سے چھٹکارا حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :