ڈیرہ اسماعیل خان ،تین خواتین قتل کیس، چار بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 4 اپریل 2025 14:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) تحصیل پروآ کے علاقے رمک میں گزشتہ شب شیرانی قوم کے ملزمان کی فائرنگ سے تین جوان بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے چار بھائیوں کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، متاثرہ خواتین کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھیں، جبکہ ان کی 32 سالہ، 28 سالہ اور 24 سالہ تینوں بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں۔

(جاری ہے)

رات 9 بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی، جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ والدہ بال بال بچ گئیں۔ پولیس کے مطابق، واقعے کی وجہ عداوت، قتلِ مقاتلے کی پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر پولیس نے چار ملزمان ہارون، صدیق، یونس اور سہیل پسران قیوم (قوم شیرانی) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی افراد نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :