ایبٹ آباد، محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور سجاد خان کے لئے الوداعی تقریب

جمعہ 4 اپریل 2025 14:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر ضیا ، انسپکٹر منڈیاں وسیم خان اور دیگر ٹریفک سٹاف کی جانب سے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے ڈرائیور سجاد خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ڈرائیور سجاد خان کی محکمہ کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور محکمہ سے باعزت طور پر ریٹائر ہونے پر مبارک باد دی گئی۔ آخر میں ریٹائر ہونے والے ڈرائیور سجاد خان کو الوداعی شیلڈز دی گئیں۔