شاہ لطیف پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 4 اپریل 2025 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب شاہ لطیف پولیس اورسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3مبینہ زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، ، موبائل فونز، ایک موٹرسائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان مطابق گرفتارزخمی ملزمان میں ظہور احمد، بلال اورارشد علی شامل ہیں۔گرفتارملزمان شہریوں سے لوٹ مارکرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ملزمان زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔