سرگودہا میں نماز ِجمعہ پر مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 4 اپریل 2025 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سرگودہا میں نماز ِجمعہ پر مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے500سے زائد مسلح جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے۔

(جاری ہے)

اس کےعلاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹیز کو چیک کیااور ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیااورپولیس ملازمین کو الرٹ رکھا۔ ڈی پی او نے تمام سکیورٹی انتظامات کی براہ راست خود نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :