بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتی شعبے اور کاروبار کو فروغ حاصل ہو گا، شاہد عمران

جمعہ 4 اپریل 2025 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے وزیر اعظم کے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے صنعتی شعبے اور کاروبار کو فروغ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے صنعتوں پر مالی بوجھ کم ہو گا،پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور ملکی و عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کو بڑھایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ،چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں اور برآمدی یونٹس کو فائدہ پہنچے گا۔شاہد عمران نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے کاروبار اور وسائل کو جدت، توسیع اور افرادی قوت کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :