مظفرگڑھ ،مقدمہ بازی کی رنجش پر 2 اغوا نوجوان بازیاب،ملزمان گرفتار

جمعہ 4 اپریل 2025 15:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے 2 نوجوانوں کو اغوا کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود میں مخالفین نے مدعی مقدمہ عبدالمجید کے بیٹے سمیع اللہ اور بھتیجے حافظ محمد عدنان کو مقدمہ بازی کی سابقہ رنجش پر نماز کی ادائیگی کےلئے مسجد جاتے ہوئے 4 افراد محمد بلال،محمد ابوبکر، محمد یوسف اور محمد ناصر نے راستہ سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

مخالف فریق نے نوجوانوں کو اغواء کر کے تشدد کیا اور بعد میں لے جا کر ایک کمرے میں بند کردیا، اطلاع پر جتوئی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی سمیع اللہ کے والد عبدالمجید کی مدعیت میں 365 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :