نیشنل کانفرنس حکومت لوگوں کی درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، محبوبہ مفتی

جمعہ 4 اپریل 2025 17:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری، بلا جواز گرفتاریوں اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے پٹواریوں کے تبادلوں جیسے معمولی معاملات پر بڑے بڑے اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی طرف سے انہیں دیے جانے والے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو جیلوں میں پڑے نوجوانوں کی رہائی، چھاپوں اور بے روزگاری کے حوالے سے بات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملازمین کی برطرفی اور نوجوانوں کی گرفتاریوں سمیت اہم مسائل پر خاموش رہنے پر نیشنل کانفرنس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قائم ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن اس نے جیلوں میں بند نوجوانوں یا برطرف ملازمین کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت نے دلی کے آگے سرنڈر کر دیا ہے اور وہ ان مسائل پر بات کرنے سے ڈررہی ہے جو لوگوں کے لیے اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :