
پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
جمعہ 4 اپریل 2025 18:31

(جاری ہے)
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسی ماہ وزیر اعظم پاکستان کی بیلاروس آمد بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے بیلا روس کے وزیر ٹرانسپورٹ کو پاکستان میں موٹرویز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ بیلاروس کے وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وفد کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے منسٹریل سیشن سے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی طرف سے بیلاروس کے ساتھ باہمی اشتراک میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے دورے اہمیت کے حامل ہیں اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں اس ترقی کو زیادہ سے زیادہ با مقصد اور تیز بنائیں گے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جمعہ کے روز پاکستانی وفد کے ہمراہ بیلاروس کے شہر منسک میں معروف ٹریکٹر مینو فیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ 75سال سے قائم اس پلانٹ میں 62سے زائد ٹریکٹرز و گاڑیوں کے ماڈل تیار کیے جاتے ہیں اور 20ہزار سے زائد ورک فورس کا یہ ادارہ سالانہ 50ہزار ٹریکٹر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح ٹریکٹر درآمد کرنے والوں میں یوکرین، آذربائیجان، ہنگری، رومانیہ،قازقستان، روس، لتھوانیا اور پاکستان شامل ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے اس ٹریکٹر پلانٹ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہونا خوش آئند ہے اور پاکستان بھی ایسے ہی ٹریکٹر پلانٹ لگانے کا خواہاں ہے جس کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بیلاروس کے حکام نے پاکستانی وفد کو ٹریکٹر پلانٹ کے مختلف شعبے دکھائے اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.