ڈسکہ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے جواں سالہ بیوی کو قتل کر دیا

جمعہ 4 اپریل 2025 18:35

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے جواں سالہ بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چک مہر کے رہائشی محمد جاوید نے ایک سال قبل اپنی بیٹی مریم کی شادی کوٹلی مرلاں کے رہائشی واجد علی سے کی تھی ،جاوید علی کے مطابق مریم کے سسرال والے آئے روز اس سے لڑتے جھگڑتے رہتے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مریم نے اپنے والد کو بذریعہ کال اطلاع کر کے بلایا کہ اس کے سسرال والے اس سے جھگڑ رہے ہیں۔

مریم کے والد محمد جاوید کے مطابق جب وہ کوٹلی مرلاں پہنچے تو اس بات پر اس کے سسرال والے طیش میں آ گئے اور واجد علی نے میرے سامنے مریم کو گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ موترہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کوٹلی مرلاں میں ہی سسرالیوں نے بہو زارا کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کردیے تھے۔\378