اٹک، مثبت اور تعمیری صحافت میں حضرو کے صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ

جمعہ 4 اپریل 2025 18:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اٹک شہزاد نیاز نے کہا ہے کہ مثبت اور تعمیری صحافت میں حضرو کے صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے ، کے ٹو ٹی وی نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ، کے ٹو ٹی وی کی شاندار نشریات کے ذریعے اطلاعات تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی نثار علی خان کی صدارت اور نوید قادری کی میزبانی میں منعقدہ کے ٹو ٹی وی کی پندرہویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے مہمان اعزاز ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر تھے ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان صحافی ایم احسان قریشی نے انجام دیئے۔ صدر تقریب چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو معروف صحافی نثار علی خان نے اپنے خطاب میں کے ٹو ٹی وی کے معیار ، کام اور عوام خصوصا علاقہ چھچھ میں اس کی مقبولیت کو سراہا اور کہا کہ کے ٹو عام طبقہ کی آواز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان صحافی نوید قادری کو بہترین صحافتی خدمات پر مبارکباد دی۔

ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے حضرو کے صحافیوں کا کردار اور کوآرڈینیشن مثالی ہے ، اس حوالہ سے تمام صحافیوں اور کے ٹو ٹی وی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ تقریب میں سینئر صحافیوں ڈاکٹر خاور چودھری، ملک لطف الرحمٰن ، طارق علی خان، نواز خان ، خالد محمود ، شکیل خان ، عمر فاروق خان ، ساجد علی خان ، اسماعیل خان، چوہدری عبدالرشید ، اعجاز اکرم ، حفیظ میر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔\378