حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کاروائی تیزکردی گئی

l50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا‘پولیس ذرائع

جمعہ 4 اپریل 2025 19:51

حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کاروائی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کاروائی تیزکردی گئی ہے اور50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا،راولپندی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے، پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :