قاضی فائزعیسیٰ پرحملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بحال

جمعہ 4 اپریل 2025 20:08

قاضی فائزعیسیٰ پرحملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔