قومی اسمبلی کا اجلاس 7اپریل کو ہوگا، سپیکر نے 4 اپریل کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 4 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)قومی اسمبلی کا اجلاس 7اپریل کو شام 5 بجے سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4بجے طلب کر لیا ہے جس میں اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے کے ساتھ ایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے۔