منشیات چرس اور گٹکا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جمعہ 4 اپریل 2025 22:05

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) منشیات چرس اور گٹکا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر شکارپور پولیس کی جانب سے منشیات سپلائی/فروخت کرنے والے ملزمان کیخلاف کریک ڈان کیا گیا، ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق منشیات چرس اور گٹکا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کیئے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 240 گرام چرس اور 855 گٹکا آداب برآمد کیا گیا، پہلی کاروائی ایس ایچ او تھانہ ڈکھن اپنے ٹیم کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران چرس کی ترسیل کو ناکام بناکر سانول چانڈیو نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 3کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گٹکا آداب سپاری میں ملوث سدھیر شر نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے بوقت تین پیکٹ آداب ٹوٹلی وزن 855 گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تیسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ مدیجی اسٹاف کے ہمراہ گشت کے دوران چرس سپلائی کرنے میں ملوث ذوالفقار چانڈیو نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1040 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ کامیاب کارروائیاں ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو کی قیادت میں مختلف مقامات پر ایس ایچ اوز نے عمل لائیں، منشیات ایک ناسور ہے، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری مزید عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :