گورنمنٹ عزیز نیشنل ہائی سکول کمال آباد راولپنڈی کاشمار بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے،حاجی ظفراقبال

جمعہ 4 اپریل 2025 22:10

راولپنڈی 04 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ممبرکنٹونمنٹ بورڈ حاجی ظفراقبال اور سابق امیدوار ممبر کینٹ بورڈچکلالہ حافظ ابرارنے کہا ہے کہ گورنمنٹ عزیز نیشنل ہائی سکول کمال آباد راولپنڈی کاشمار چند ان بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جن سے فارغ التحصیل بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ اس ادارے کانام روشن کیااوراعلیٰ عہدوں پر پہنچ کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔

گورنمنٹ سکولوں میں آج بھی بہترین،قابل ٹیچرز بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مشترکہ طور پربطورمہمان خصوصی گورنمنٹ عزیز نیشنل ہائی سکول کمال آباد راولپنڈی چکلالہ کینٹ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی سکول کے بچوں نے بہترین اندازمیں ملی نغمہ،تقاریر پیش کرکے حاضرین سے داد تحسین پائی۔

تقسیم انعامات کی تقریب سے چوہدری حیات،سکول ہیڈ ماسٹر ظفر سعید، سٹاف یاسر داد، ظہیر عباس، رازق حسین اور دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی حاجی ظفراقبال نے معیاری تعلیم فراہم کرنے پر ٹیچرز کو سراہا اور طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سکول کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی ظفراقبال اور سابق امیدوار ممبر کینٹ بورڈحافظ ابرار نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا میں انعامات تقسیم کیے،جن بچوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ان میں کلاس ہشتم سے ظہیر تنویر، سید کوثین سجاد، کلاس ہفتم سے محمد ولی، ساجد علی اکبر، کلاس ششم سے سجاد بیگ، بلاول ندیم، مزمل عباس کو انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :