14سال کی عمر میں فلم کی ، اب بھی ہر طرح کے کردار نبھا سکتا ہوں‘ فیصل رحمان

میری بابرہ شریف کے ساتھ جوڑی بڑی مقبول ہوئی ‘ اداکار کی انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 5 اپریل 2025 13:18

14سال کی عمر میں فلم کی ، اب بھی ہر طرح کے کردار نبھا سکتا ہوں‘ فیصل رحمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء) اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ میں کم عمری میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گیا تھا جب میں نے اپنی پہلی فلم کی تھی تو اس وقت میری عمر 14سال تھی ، اب بھی مکمل فٹ ہوں اور ہر طرح کا کردار نبھا سکتا ہوں ،میری بابرہ شریف کے ساتھ جوڑی بڑی مقبول ہوئی جبکہ اس کے علاوہ دیگر اداکارائوں کے ساتھ بھی کام کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فیصل رحمان نے کہا کہ شوبز میں اسکینڈل بننا معمول کی بات ہے ، جس وقت میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو کام کر رہا تھا تو بہت ساری ہیروئنزکے ساتھ میری دوستیاں تھیں اس کو شوبز حلقوں کی طرف سے اسکینڈل کا نام دیا جاتا رہا جس میں کوئی حقیقت نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فلم اور ٹی وی میں کام کیا مگر جو نشہ بڑی سکرین کا ہے وہ چھوٹی سکرین میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی اچھے کام کی پیشکش ہو تو ضرور غور کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :