بٹگرام میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:44

بٹگرام میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد جاں بحق ، ..
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) بٹگرام کے گاﺅں ٹکری کے علاقہ چم سیداں میں جائیداد کے تنازعہ پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام کا کہنا ہے ریسکیو کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور بھائی شامل ہیں جبکہ تین دیگر افراد شدید بھی زخمی جن میں ضیاءاﷲ شاہ، شہزادہ باجی، مظفر شاہ باجی ہیں جبکہ دوسری جانب سے انور علی شاہ نامی شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بٹگرام پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمات درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمیوں اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں تین شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔