مصطفی عامر قتل کیس ، ارمغان کے روپوش ذاتی ملازموں کا تعلق بہاولپور سے نکلا

رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے قریبی ذاتی ملازمین تھے ،ملزم ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوا رکھے تھے،دونوں روپوش ملازموں کے نام پر 6 سمعیں رجسٹرڈ تھیں، ایف آئی اے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 اپریل 2025 14:50

مصطفی عامر قتل کیس ، ارمغان کے روپوش ذاتی ملازموں کا تعلق بہاولپور ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025)مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے روپوش ذاتی ملازموں کاتعلق بہاولپور سے نکلا،ملزم ارمغان کے دونوں ملازموں کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفتیشی حکام کے مطابق رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے قریبی ذاتی ملازمین تھے جو اب روپوش ہیں،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام پر مجموعی طور 6 سمیں رجسٹرڈ ہیں۔

ملازم رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ ایک نمبر ارمغان کے زیر استعمال تھا۔ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوا رکھے تھے۔ رحیم بخش اور عبدالرحیم تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو مطلوب ہیں۔ارمغان نے اپنے ان ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوائے جنہیں وہ خود ذاتی استعمال میں لاتا رہا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ نمبر کا واٹس ایپ سپریم فنانشل ایسوسی ایٹس کے نام سے بنایا گیا تھا۔

عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام ارمغان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شامل ہیں۔ ارمغان عبدالرحیم اور رحیم بخش کے بینک اکاونٹس کو ذاتی استعمال میں رکھتا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر کے قاتل ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی تھی۔گاڑی کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی ٹیم نے سپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی تھی۔ ملزم ارمغان سے تحقیقات کے دوران کئی گاڑیوں کی خریداری کا پتہ چلا تھا۔ ملزم ارمغان نے گاڑی کو قائد آباد میں چھپا رکھا تھا۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ برآمد کی گئی گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے لی گئی تھی۔ گاڑی کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی گرفتاری کے وقت گاڑی گھر پر تھی۔ گرفتاری کے بعد کامران قریشی نے مبینہ طور پر گاڑی ودیگر سامان منتقل کیا تھا۔اس سے قبل بھی ملزم ارمغان کے گھر سے جو گاڑی برآمد ہوئی تھی اس کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زائد تھی۔ملزم ارمغان سے تحقیقات کے دوران کئی گاڑیوں کی خریداری کا پتہ چلا تھا۔

متعلقہ عنوان :