کٹھوعہ : بھارتی فوج کا آپریشن مسلسل جاری، درجنوں افراد گرفتار

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:08

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن آج مسلسل 14ویں روز بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے سانیال، جوتھانہ، رام کوٹ، بلاور، بھدو، گھٹی، کوگ منڈلی، دوگن اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی اور چھاپوںکا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران اب تک ایک خاتون اور دو کم عمر لڑکیوں سمیت دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :