شیخوپورہ پولیس نے ملزمان سے برآمد کیا گیا 18 کروڑ روپے کا مال مسروقہ مدعی مقدمات میں تقسیم کر دیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 5 اپریل 2025 16:45

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں ایس پی انویسٹی گیشن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس نے عرصہ 3 ماہ میں 27 ڈکیت و چور گینگز کے 76 ارکان کو گرفتار کیا ہے اور ان پکڑے جانے والے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ان  ملزمان سے 9 کروڑ نقدی,5 کاریں, 174 موٹر سائیکلیں اور 11 رکشہ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گرفتار ملزمان سے21 تولے طلائی زیورات ,196 موبائل فونز اور لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان بھی برآمدکیا گیا ہے پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ نے مزید کہا ہے کہ مویشی چور گینگ سے کروڑوں روپے مالیت کی 25 بھنسیں،8 گائے اور 13 بکریاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کی جان ومال اور  عزت وآبرو پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔