yرجنی کانت کی فلم’’ قلی‘‘ 14اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ح* فلم میں رجنی کانت کیساتھ عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

ج* ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہوگئے۔رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قلی 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل" ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔ فلم قلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر" بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔تاہم رجنی کانت کی نئی فلم "قلی" کو وار 2 جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :