ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کی زیر صدارت پوٹھوہار آفس میں اجلاس ،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کی زیر صدارت منشیات کے خاتمہ کے حوالہ سے پوٹھوہار آفس میں اجلاس ہوا جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سول لائن و کینٹ سرکل اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔ ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ان کی درخواستوں پر ٹائم لائن کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :