ماڈل و اداکار سمیع خان کی جانب سے شوبز سے وابستہ افراد کےلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 اپریل 2025 19:08

ماڈل و اداکار سمیع خان کی جانب سے شوبز سے وابستہ افراد کےلئے عید ملن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) ماڈل و اداکار سمیع خان کی جانب سے شوبز سے وابستہ افراد کےلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ماڈل و بیوٹیشن ثمر ہ ایمان، گلوکار سونو ڈینجرس،گلوکار احسن ،رطبا خان،شارال ضیا،ماری خان، گلوکار عمیر خان، صائم علی، مریم خان، اور فیصل سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گلوکار سونو ڈینجرس، احسن عباس ،ربکا سلیم اور عمیر خان نے خان نے اپنی آواز خان جادو جگاتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ تقریب میں ماڈل و اداکارہ رطبا خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اداکار سمیع خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشی کے موقع پر دوستوں کے ساتھ اس طرح تقریبات میں مل بیٹھنے کا موقع حاصل ہوجاتاہے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں سمیع خا ن کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں فلم شوٹنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ چند ماڈلنگ پروجیکٹ بھی کر رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :