پنجاب یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے آپریشن

�اسٹلز8اپریل منگل تک بندرہیں گے، ہاسٹلز9 اپریل کوکلاسزاورامتحانات کے ساتھ طلبہ کیلئے کھلیں گے

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلزمیں کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا ،طلبہ تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اوریونیورسٹی انتظامیہ نیمشترکہ آپریشن کیا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی28ہاسٹلز8اپریل منگل تک بندرہیں گے، ہاسٹلز9 اپریل کوکلاسزاورامتحانات کے ساتھ طلبہ کے لئے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلبہ کے لئے انتباہ جاری کر دیا ہے ، ہاسٹلز میں 8 ہزار طلبہ کی گنجائش لیکن نئے الاٹیز کوکمروں سے محروم کردیا گیا، مختلف ہاسٹلز پر طلبہ تنظیموں نے دہائیوں سے قبضہ کررکھا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے تمام ہوسٹلز8اپریل 2025 کی صبح7بجے تک بندرہیں گے، کلاسز و امتحانات 9 اپریل سے بحال ہوں گے، ہاسٹل کے رہائشی طلبہ اس وقت اورتاریخ سے قبل ہاسٹل واپس نہ آئیں۔