ظ*ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری احکامات

ًشہریوں کو فوری ریلیف، میرٹ پر کارروائی اولین ترجیح ہی. ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں جن پر ڈی آئی جی آپریشنز نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو تصدیق کے بعد فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر ریلیف فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لین دین کے معاملات میں اگر شکایت کنندہ کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہو تو اسے مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شکایت کنندگان سے مسئلے کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے تاکہ شکایت کے مکمل ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اگر بروقت شکایت حل نہ ہو تو متعلقہ افسران کی باز پرس کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا نظام مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :