سرگودھا، 7سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 20:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)سرگودھا کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

سرگودھا کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرے گا۔ملزم نے 6ستمبر 2023 کو سرگودھا کے نواحی گاوں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :