تعلیمی و طبی سہولیات اور بینظیر نشونما پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے ، ڈی سی اوستا محمد کی متعلقہ حکام کو ہدایت

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستامحمد ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل گنداخہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنداخہ اور طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنداخہ میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا جبکہ طلبہ اور اساتذہ سے تعلیمی معیار اور تدریسی طریقہ کار کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام سے بات چیت کے دوران تدریسی عمل کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ۔ اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے طبی مراکز کے مختلف شعبوں میں موجود ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور طبی عملے کو سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں جبکہ بینظیر نشونما سنٹر کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی و طبی سہولیات اور بینظیر نشونما پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :