سرکل سانگلہ ہل پولیس نے علاقہ کو منشیات فروشوں کے حوالے کردیا، آئی جی پنجاب نوٹس لیں

سکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے اور منشیات فروشوں کی لسٹیں انتظامیہ کے پاس ہونے کے باوجود منشیات فروش بے لگام مقامی سماجی و عوامی حلقوں کا وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے منشیات فروشوں کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ

اتوار 6 اپریل 2025 10:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سرکل سانگلہ ہل پولیس نے علاقہ کو منشیات فروشوں کے حوالے کردیا۔گلی،محلوں،چوکوں،چوراہوں اور قبرستانوں میں منشیات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، سکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے اور منشیات فروشوں کی لسٹیں انتظامیہ کے پاس ہونے کے باوجود منشیات فروش بیلگام۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل شاہکوٹ اور گردونواح میں اس وقت منشیات فروشی کا سلسلہ عروج پر ہے گلی محلے اور قبرستان منشیات کے عادی افراد سے بھر چکے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دینا ہے جبکہ نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کیلئے مقامی پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے بھاری نذرانے لے کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے نذرانہ نہ دینے والے منشیات فروشوں اور کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے پریس ریلیز جاری کردی جاتی ہے اور جن پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں وہ بھی چند دنوں پر رہا ہوکر منشیات فروشی کا دھندہ دوبارہ شروع کر دیتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مقامی سماجی و عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب سے منشیات فروشوں کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :