میں نے اٹھ فروری کو الیکشن میں حصہ لیا لیکن عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا، ملک محمد اعظم

اتوار 6 اپریل 2025 10:50

ننکانہ صاحب(این این آئی(سانگلہ ہل سابق چئیرمین امین بیت المال پنجاب الحاج ملک محمد اعظم نے ایک سال2ماہ کے بعد پہلی دفعہ نجی چینل کو ایک تفصیلی انٹرویو دیا سابق چیئرمین الحاج ملک محمد اعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اٹھ فروری کو الیکشن میں حصہ لیا لیکن عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا عوام نہیں چاہتی کہ انہیں ان کی دہلیز پر انصاف دیا جائے اور نہ ہی عوام یہ چاہتی ہے کہ انہیں اچھی صحت تعلیم و تربیت کی سہولیات ان کی دہلیز پر ملے عوام کلاشنکوف گروپ کو ہی اپنا گرو مانتی ہے میں نے اس حلقہ کے لیے بطور چیئرمین بیت المال پنجاب کروڑوں روپے غریب اور مستحق لوگوں تک احسن انداز سے پہنچائے میری زندگی کا مقصد غریب لوگوں کی فلاح ہے پورا سانگلہ جانتا ہے کہ میں نے اس شہر کو تحصیل بنوایا اس شہر میں عدالتوں کا قیام کروایا اس شہر کے سکولوں کو اپ گریڈ کروایا2021میں سانگلہ ہل سے ملحقہ تمام سڑکوں کے لیے تین ارب روپے کے فنڈ اس وقت کے وزیراعلی عثمان بزدار سے منظور کروائے اور بغیر کمیشن کے سڑکیں تعمیر کروائیں جس کی مثال آج بھی پورے حلقے میں دی جاتی ہے میں نے پی ٹی ائی گورنمنٹ میں اس حلقے میں لا تعداد کام کروائے حالانکہ میں نہ ایم پی اے تھا نہ ایم این اے اور نہ ہی ٹکٹ ہولڈر لیکن میری مخلصی کو اور میری اس شہر سے محبت کو لوگوں نے جھٹلا کر دوبارہ ان لوگوں کو مسلط کیا جن کو لوگ بہت کچھ کہتے تھے صحافی کے ایک سوال پر سابق چیئرمین بیت المال پنجاب الحاج ملک محمد اعظم نے کہا دوبارہ اگر عوام نے چاہا تو الیکشن لڑوں گا ورنہ میں کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لونگا سابق چیئرمین نے کہا کہ جب سے الیکشن گزرے ہیں کچھ منافقین کے چہروں سے پردے اٹھ گئے ہیں ایک سال میں جس طریقے سے میں نے پرسکون زندگی گرائی اتنا سکون مجھے پچھلے 22 سال میں نہیں ملا میری زندگی کا مقصد فلاحی کام ہے جو میں انشااللہ مرتے دم تک کرتا رہوں گا صحافی کے ذوالفقار باجوہ کے متعلق سوال پر ملک اعظم نے کہا کہ ذوالفقار باجوہ سے تعلقات نجی ہے وہ بہت اچھے انسان ہیں ان سے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں کسی قسم کی کوئی ان سے میری ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات معاشرے کا حسن ہیں۔