سانگلہ ہل گدا گروں کی لپیٹ میں آگیا، انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی

گداگروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، سماجی حلقوں کا مطالبہ

اتوار 6 اپریل 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سانگلہ ہل گدا گروں کی لپیٹ میں آگیاانتظامیہ لمبی تان کر سوگئی۔ سماجی حلقوں کااعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق شہر بھرمیں بے شمار مرد و خواتین بیرونی علاقوں سے جن میں بلوچستان،ننکانہ صاحب،شاہکوٹ،چنیوٹ ،وہاڑی اور چک جھمرہ اور دیگر علاقوں سے خواتین بھیک مانگنے کی غرض سے سانگلہ ہل آتی ہیں جو کہ مانگنے کے روپ میں سرعام گناہ کو دعوت دے رہیں ہیں جو کہ میک اپ کرکے آتی ہیں اور موقع پاکر لوگوں کے گھروں سے قیمتی چیزیں چوری کر کے لے جاتی ہیں اور منشیات فروشی بھی کروا رہی ہیں اس طرح سے خواتین گروہ جیولرز کی دوکانات پر گاہک بن کر جاتی ہیں اور زیورات چرا کر لے جاتی ہیںاس طرح سے ڈکیتیوں اور بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گداگروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :