سرگودھا،سابق تحصیل ناظم انعام الحق پراچہ کی پوتی کی شادی سابق آرمی چیف کے برادر نسبتی سے انجام پائی

اتوار 6 اپریل 2025 11:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سابق تحصیل ناظم انعام الحق پراچہ کی پوتی کی شادی سابق آرمی چیف کے برادر نسبتی سے انجام پائی۔جس کے لئے نجی میرج ہال میں پروقار تقریب شادی کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے برادر نسبتی کی برات مقامی میرج ہال میں آئی جہاں دولہا کا نکاح سابق تحیصل ناظم انعام الحق پراچہ کے بڑے بیٹے منصور الحق پراچہ کے بیٹی فضا منصور پراچہ سے ہوا۔اس تقریب شادی میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہے جو اس کے ساتھ مصافحہ کرتے تصویر بنواتے نظر آئے۔