Live Updates

جنگی صورتحال؛ ایران اور عراق میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں

تہران میں پاکستانی سفارت خانے کا واحد ایمرجنسی نمبر بند، ایران میں پاکستانی سفیر چھٹیوں پر پاکستان میں موجود ہیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 15 جون 2025 14:46

جنگی صورتحال؛ ایران اور عراق میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی مشکلات ..
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) اسرائیل کے حملوں کے باعث ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح اور دیگر افراد پھنس گئے۔ جیو نیوز کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانےکا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے جب کہ عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرزکوئی اٹھا ہی نہیں رہا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر ان دنوں چھٹیوں پر پاکستان میں موجود ہیں، خطے میں جنگی صورتحال کے باوجود بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ آج وہاں مقامی طور پر مذہبی چھٹی کے باعث بند ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جنگی صورتحال کے سبب پاکستان سے ایران کے لیے سفر بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستانیوں کی سلامتی کو مدظر رکھتے ہوئے آج سے ہی سفری پابندی نافذ کردی گئی ہے، زمینی راستوں سے بھی ایران کے سفر پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سے ایران کے سفر پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی اور سفر ایک بار پھر سے معمول کے مطابق کھل جائے گا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر حکام کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے، ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں، پہلے مرحلے میں پاکستان آنے والے 154 طلباء شامل ہوں گے، اسی طرح عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین سے سفارتخانہ مسلسل رابطے کر رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات