غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری

ْفیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل‘ 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا

اتوار 6 اپریل 2025 12:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنیکے لیے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبے بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :