بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں دو کشمیری گرفتار کر لئے

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں کو ضلع کے علاقے کرالہ پورہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کی شناخت امتیاز احمد نجار اور منیر احمد شیخ کے ناموںسے ہوئی ہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موبائل فونز سے آزادی کے حق پوسٹرز برآمد ہوئے ہیں اور ان سے تین موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون’’ یو اے پی اے‘‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔