ایم این سی ایچ کے جملہ ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومت آزادکشمیر کو خبردار کیا ہے کہ ایم این سی ایچ کے جملہ ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین نے ہر مشکل وقت وبائی امراض اور کرونا جیسے معاملات میں صف اول کے دستے کا کردار ادا کیا ریاست کی جملہ ہیلتھ مشینری جب تعطیلات پر تھی تو ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین سڑکوں پر عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں محو عمل تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں کے جیسے ہوتی ہے اور ایک بہترین فلاحی ریاست بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ریاست اپنے ملازمین کو بہتر سے بہتر روزگار فراہم کرے نا کہ ڈائن کی طرح انھیں میسر روزگار سے بھی محروم کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیراعظم اور وزیر صحت عامہ کو خبردار کیا ہے ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کے جملہ مطالبات کو یکسو کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان کا حل نکالا جائے ورنہ شدید عوامی غم وغصہ کے لئے تیار رہیں ہم ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گئے اور کسی بھی طرح کا پریشر خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔