مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ممتاز عالم دین آغا سید عبدالباقی انتقال کر گئے

اتوار 6 اپریل 2025 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ممتاز عالم دین اور آستانہ حاجی سید حسن، نبدی پورہ سرینگر کے متولی آغا سید عبدالباقی رضوی آج صبح انتقال کر گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید عبدالباقی رضوی ایک بلند پایہ مذہبی شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

انہیں اپنی مذہبی اور سماجی خدمات کی وجہ سے احترام کی نظرسے دیکھا جاتا تھا۔

انہوں نے خاص طور پر مشکل اوقات میں کمیونٹی کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عمر 90سال تھی۔ان کے پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا مسرور عباس انصاری کے سسر تھے۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان بابا مزا ر جڈی بل میں بعد نماز عصر سپرد خاک کیا جائے گا۔