مہمند، میاں منڈی الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی اینڈ انگلش لینگویج سنٹر کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

اتوار 6 اپریل 2025 18:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)میاں منڈی الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی اینڈ انگلش لینگویج سنٹر کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کی فلاحی وسماجی شخصیات سمیت والدین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ شرکا نے الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی کی علمی خدمات کوسراہا۔تفصیلات کے مطابق الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔

جس میں طلبا وطالبات سمیت والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عادل خان مومند سکول کے پرنسپل ،مردان ریجن کے سینئر مینیجر ودود نعمانی، عمران مسعود، ڈاکٹر مجید، چائلڈ کونسلنگ آرگنائزیشن کے چیئرمین شباب مہمند، پشاور پبلک سکول کے لیکچرر موسی خان، عمر شاہ ایم فل سکالر ، اے ایم ایف کے چیئرمین اصغر مہمند، پروفیسر کوثر مہمند مولانا عبدالحق صاحب، مولانا منان صاحب,اے ٹی اے مہمند صدر مرجان مہمند ،ریسکیو1122 ڈیپارٹمنٹ ،ملک ریحان شاہ مہمند ،انجینئر لحاظ مہمند ،ملک جان سید، مہمند سٹوڈنٹس یونین صدر سبحان فحرے ، ایڈوکیٹ فرمان خلیل ، ملک اقبال مہمند ، درد ویلفیئر فانڈیشن وائس چیئرمین نزیر احمد ،اساتذہ کرام اور والدین نے اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شلیڈز، ٹرافیاں اور تعارفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن کے آفیسر احمد علی قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز جاوید مہمند نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کے قیمتی سرمایہ ہے بہتر مستقبل کے لیے طلبا کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اج کل کے ترقی یافتہ دور میں کوئی بھی شخص تعلیم کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کر سکتا۔

لہذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی میں نئے داخلے کل یعنی بروز پیر 7 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے والدین سے آٹ آف سکول بچوں کی بہتر مستقبل کے خاطر جلد از جلد سکول میں داخل کرانے کی اپیل کی۔ اخر میں پرنسپل آف الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی اور امتیاز جاوید مہمند نے مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :