درازندہ میں شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ، علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا گیا

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

)اسلام آباد(آن لائن)درازندہ میں شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا گیااورفتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشران و عمائدین کا ایک عظیم الشان گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگے میں شیرانی قوم کے سرکردہ مشران، عمائدین، علمائے کرام، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔جرگے کے شرکاء نے علاقائی امن کے قیام اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اپنی متفقہ رائے دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے شرپسند عناصر کی بیخ کنی اور امن دشمنوں کے خلاف حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بھی خصوصی طور پر اس اہم جرگے میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :