پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار, 21 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

اتوار 6 اپریل 2025 20:00

سرگودھا -06 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) پولیس نے مویشی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 21 لاکھ روپےسے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید شاہد اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار گینگ سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں اورنگزیب، عرفان، عنصر اور شعیب شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید شاہد اقبال کے مطابق برآمدشدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا جبکہ چاروں ملزمان کے خلاف مویشی چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :