ةضلعی ایجوکیشن آفیسر کیچ، صابر علی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کیچ کے فیلڈ افسران کا ایک اجلاس

اتوار 6 اپریل 2025 20:20

چ*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء) ضلعی ایجوکیشن آفیسر کیچ، صابر علی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کیچ کے فیلڈ افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ADEO، DOE (Male) اور DDOE (Male/Female) افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیلڈ وزٹ کے نظام، افسران کی ذمہ داریوں اور کارکردگی کے معیار کو مور بنانے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

DEO کیچ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ہر تحصیل کے DDEO اپنے متعلقہ ADEO اور LC's کو وزٹ ایریاز تفویض کریں، اور ہر ماہ کا وزٹ پلان DEO اور DDEO دفاتر میں بروقت جمع کرائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ وزٹ رپورٹس ہر ماہ کی 15 تاریخ تک لازمی جمع ہوں، جبکہ اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری یا دیگر مسائل کی رپورٹنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

PSDP اسکیم کے تحت اسکولوں کی حالت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، اور "مسنگ فیسلٹیز" کی نشاندہی بھی کی جائے گی اجلاس میں DEO کیچ نے تمام افسران کی شرکت اور تجاویز پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موثر مانیٹرنگ ہی تعلیمی معیار کی بہتری کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :