فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

پولیس نے ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد برق رفتاری سے کارروائی کی، ایس پی کی شاباش

اتوار 6 اپریل 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹان کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15کال کی اور پھر اقبال ٹائون پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی اقبال ٹان چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او اقبال ٹان عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں ہے۔