پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

اتوار 6 اپریل 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب عاصمہ عباسی، رفعت عباسی، زیب النساء اعوان، تحسین فواد، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن راولپنڈی صباء ستار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کے شرکاء نے شازیہ رضوان کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔