نوشہرہ،کاروباری لین دین پر زبانی تکرار پر معروف افغان تاجر کو چھریوں کے پے در پے ور مار کر موت کے گھات اتاردیاگیا ، دوسرا بھائی شدید زخمی

اتوار 6 اپریل 2025 21:25

Cنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)نوشہرہ کینٹ کاروباری لین دین پر سابق زبانی تکرار پر معروف افغان تاجر کو چھریوں کے پے در پے ور مار کر موت کے گھات اتاردیاگیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کپڑے کے معروف افغان تاجر محمد جاوید اور محمد عادل آپنی موٹرکار پر آکوڑہ خٹک جارہے تھے کہ حکیم آباد کے قریب تین سے چار مسلح چاقوں چھریوں سے لیس افغان ملزمان نے ان کی موٹرکار کا راستہ روکا اور زنانی تکرار کے بعد دن دیہاڑے سرعام محمد عادل اور محمد جاوید کو چھریوں کی وار مار مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ریسکیو1122نے دونوں افغان تاجروں کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر ایک افغان تاجر محمد عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔دوسرے بھائی کی بھی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد افغان تاجر کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔کپڑا مارکیٹ کے تاجران نے تاجروں پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔