مانسہرہ، جابہ میں ماں اور کمسن بچی کے سفاکانہ قتل میں ملوث تیسرا مرکزی ملزم بھی گرفتار

پیر 7 اپریل 2025 11:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) مانسہرہ پولیس نے جابہ میں ماں اور کمسن بچی کے سفاکانہ قتل میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود جابہ میں جمعہ کے روز پیش آنے والے اندوہناک قتل کے واقعہ میں ایک معصوم ماں مسماة (ر) اور اس کی سولہ ماہ کی بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، مانسہرہ پولیس نے ایک اور بڑی پیشرفت کرتے ہوئے تیسرے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ کی زیر نگرانی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بھرپور محنت، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور دن رات جاری سرچ آپریشنز کے ذریعے پہلے دو مرکزی ملزمان وصی شاہ ولد واجد شاہ اور عبدالرزاق شاہ ولد افسر شاہ سکنہ جابہ کو گرفتار کیا تھا اور اب تیسرے اہم ملزم نیاز علی شاہ ولد افسر شاہ سکنہ جابہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او مانسہرہ نے کہا ہے کہ کیس کی تفتیش شفاف، غیرجانبدار اور مکمل قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :