جاپان ، ناگا ساکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہ ، 3 افراد ہلاک

پیر 7 اپریل 2025 11:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) جاپان کے صوبے ناگا ساکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہ ہو نے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کےمطابق ہنگامی طبی خدمات کے ہیلی کاپٹر نے مریض کوصوبے فوکوکا میں ہسپتال پہنچانے کے لیے صوبہ ناگاساکی کے سوشیما ہوائی اڈے سے دوپہر ایک بجکر30 منٹ پر پرواز کی۔ جو راستے میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے خاتون مریضہ ، ایک مرد اور ایک ڈاکٹر ہلاک ہو گئے ۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :