اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹر گل فراز کا سمرالہ بازار کا دورہ، ہوٹل مالکان کو اپنے ہوٹلوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت

پیر 7 اپریل 2025 14:00

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) عوامی ایجنڈے کی تکمیل کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹر گل فراز نے سمرالہ بازار کا دورہ کیا اور تمام ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور مسافروں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

اس دوران بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی قسم کی ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہاں آنے والے سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں معیاری کھانا بھی مناسب ریٹ پر فراہم کرنا چاہئے۔

اس مووقع پر انہوں نے سمرالہ بازار میں متعدد دکانوں پر جا کر اشیاءخوردونووش کے ریٹ معلوم اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی دی گئی ریٹ لسٹوں پر عمل کریں اور ایسا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :