خیبر پختونخوا میں ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی تیاریاں مکمل

پیر 7 اپریل 2025 16:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) خیبر پختونخوا میں ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال صوبے بھر سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 92 ہزار 574 طلباء و طالبات امتحان میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کی سب سے زیادہ تعداد پشاور بورڈ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے 1 لاکھ 4 ہزار 757 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چارسدہ سے 43,976، خیبر سے 22,464، چترال سے 15,675 اور مہمند سے 5,702 طلباء و طالبات امتحان دیں گے۔نویں جماعت میں 1 لاکھ 1 ہزار 488 جبکہ دسویں جماعت میں 91 ہزار 86 امیدوار شریک ہوں گے۔امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے 712 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 215 خواتین کے مراکز، 390 مردانہ مراکز جبکہ 107 مشترکہ مراکز شامل ہیں۔صرف پشاور میں 359 مراکز قائم کیے گئے ہیں جو تمام اضلاع میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ چارسدہ میں 164، خیبر میں 80، چترال میں 84 اور مہمند میں 25 مراکز بنائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آج بروز منگل سے صوبے بھر میں رواں سال کے میٹرک امتخانات شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :